ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا، ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کیلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں