ایران نے اسرائیل پر جوابی ڈرون حملوں کی تردید کردی

تہران (این این آئی)ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ڈرون حملے کرنے کی تردید کردی۔عرب میڈیا رپورٹ میں ایرانی کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیاکہ ایران نے اسرائیل کے حملے کے جواب میں حملہ آور ڈرون نہیں بھیجے۔فارس نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایران نے ان اسرائیلی رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تہران نے جمعہ کو اسرائیل کی طرف ڈرون داغے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ایران اسرائیلی حملوں کا انتقام مستقبل قریب میں لے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں