پاکستان کوسٹ گارڈ نے 13ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

حب(این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی گڈانی میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی شراب برآمد۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے گڈانی(بلوچستان) کے علاقے میں چھپائی گئی 500 کا ٹنوں میں اعلی کوالٹی کی 13000 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔خدشہ ہے کہ یہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا نی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ مذکورہ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں