سیوی(اللہ داد رند)جشنِ آزادی کی خوشیاں منانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، پاکستان ہماری پہچان اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ممتاز علی بلوچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن ہے، جسے قومی جذبے، اتحاد و یکجہتی اور وطن سے محبت کے ساتھ منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے وائس چانسلر پروفیسر ممتاز علی بلوچ نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں طلباء و طالبات بھرپور شرکت کریں گے یونیورسٹی کی عمارت کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر پروگراموں کے ذریعے طلبہ میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کیا جائے گا انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے طلباء کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول میں بھی حصہ لے رہے ہیں، جہاں یونیورسٹی کے باصلاحیت نوجوان مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے طلباء اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں حاصل کریں گے اور نہ صرف سیوی بلکہ پورے بلوچستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے پروفیسر ممتاز علی بلوچ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، مقابلے کا جذبہ اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔ میر چاکر خان رند یونیورسٹی طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جشنِ آزادی سپورٹس فیسٹیول میں یونیورسٹی کے طلباء کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سیوی کے نوجوان ٹیلنٹ سے مالا مال ہیں اور انہیں اگر مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ کھیل کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ان کی کامیابی دراصل میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سیوی اور بلوچستان کی کامیابی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ جشنِ آزادی صرف خوشیاں منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی فرائض کی تجدید کا بھی موقع ہے۔ ہمیں اس دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ تعلیم، کھیل، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے پروفیسر ممتاز علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس لیے ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی جشنِ آزادی تقریبات میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ شریک ہوں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- میر چاکر خان رند یونیورسٹی سیوی میں یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ممتاز علی بلوچ
- فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے رحیم بخش جوئیہ
- سکولوں کی نارسائی سے تعلیمی نارسائی تک
- عمران خان کا انتقام
- بسلسلہ ایران صدر ٹرمپ کے سلگتے ارمان
- نوجوان مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- میر علی حسن زہری کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان
- ایرانی دھمکیوں کے باعث ٹرمپ نے ترکیہ سے خفیہ طیارہ تبدیل کرنے کا اعتراف کر لیا
- امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں کمزور نکلی، ایرانی کمانڈر کے مشیر کا بڑا دعویٰ
- آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، ایران کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

