کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے۔کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ان کے دو محافظ اور ایک رشتہ دار سمیت بیس ستمبرکومسلح افراد نے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے برشونکی کے مقام پر اغواکیا تھا بعد میں ان کے دو محافظوں کو اغوا کاروں نے رہا کردیا تھا ڈی سی اور انکے ساتھی نصر اللہ کی بازیابی کیلئے سیاسی،قبائلی اور انتظا می اثر و رسوخ بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے مغوی ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے۔

