کوئٹہ (این این آئی)حب میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے چیئرمین عبداللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ زمان خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیکس اصلاحات، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور دونوں محکموں کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبے میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور صوبائی اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی مؤثر اور محصولات کی وصولی کے نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔

