سیوی(رپورٹر)وزیر اعلی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا یہ باتیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو نے گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر کے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر پروگرام شامل ہوں گے، جبکہ طلباء و طالبات کو وطن عزیز کی آزادی کی اہمیت اور اس کے لیے دی گئی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا عبدالستار لانگو کا کہنا تھا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل بالخصوص طلباء و طالبات کو قیام پاکستان کی تاریخ، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں قومی پرچم کشائی سمیت یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کریں

