خاران: میر اسداللہ بلوچ نے واجہ حبیب خان ملازئی کو بی این پی عوامی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کا رکن منتخب کرلیا

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور رکنِ صوبائی اسمبلی راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی آرگنائزر خاران واجہ حبیب خان ملازئی کو مرکزی سینٹرل کمیٹی کا رکن منتخب کر دیا۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے میر اسداللہ بلوچ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن بالخصوص خاران کے پارٹی ورکر میر حبیب ملازئی کو سینٹرل کمیٹی کا رکن منتخب کرنا خاران کے پارٹی ورکرز کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں امید کرتے ہے میر حبیب ملازئی مرکزی کمیٹی میں رخشان ڈویژن اور خاران کے لئے ایک تواناں اور موثر آواز بنے گے

اپنا تبصرہ بھیجیں