فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے رحیم بخش جوئیہ

سیوی(اللہ داد رند)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر کھیل محترمہ مینا مجید کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام سیوی میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے، جس میں نوجوان کھلاڑی کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی نگرانی و قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سیوی ڈویژن رحیم بخش جوئیہ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سیوی بابر علی سیلاچی کر رہے ہیں فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور جشن آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانا ہے اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی جانب سے بھرپور شرکت کی جا رہی ہے، جبکہ کھیلوں کے شائقین اور شہری بھی بڑی تعداد میں مقابلے دیکھنے کے لیے کھیل کے میدانوں کا رخ کر رہے ہیں مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے اور شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اس موقع پر کھیلوں کے شائقین اور تماشائیوں نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، صوبائی وزیر کھیل محترمہ مینا مجید، محکمہ کھیل، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی اسپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سیوی میں کھیلوں کے مزید مقابلوں اور سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے مقابلے 14 اگست یوم آزادی کے روز تک جاری رہیں گے اختتامی مرحلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور کامیاب ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر قومی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلوں کی ان سرگرمیوں میں شرکت کرکے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں