پیرس(این این آئی)فرانس کے شہر امبواز کے ایک چھوٹے سے ریستوران نے اپنے گاہکوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا کے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 20 نشستوں پر مشتمل ریستوران لیلوٹہے, اس کے شیف و مینیجر اولیور وینسینٹ نے ریستوران کی نئی پالیسی کا اعلان کیا جس کے تحت ریزرویشن میں بتائے گئے افراد کی تعداد کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں 15 یورو فی فرد کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا۔اولیور وینسینٹ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں کہ گاہک ریزرویشن کے مطابق نہیں آتے جس کی وجہ سے ریستوران کی منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے،اسی لیے انہوں نے گاہکوں کو ذمے دار ٹھہرانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے آگاہ کیا کہ اب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

