سعودی عرب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کا آغاز

جدہ(این این آئی)سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے ایران روانہ کیا جا رہا ہے۔سعودی وزارت حج نے ایرانی حکام کے ساتھ مل کر حجاج کی واپسی کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کے تحت حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹس کے ذریعے سرحدی چیک پوسٹ عرعر تک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے انہیں بری راستے کے ذریعے ایران روانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں