سبی(اللہ داد رند)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی لالا عبدالقیوم دہپال سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند اور رئیس علی ہانبھی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لالا عبدالقیوم دہپال کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور بلدیاتی خدمات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے وفد نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا میونسپل کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہے۔چیف آفیسر لالا عبدالقیوم دہپال نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوۓ ہے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

