کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما نوراحمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ نیب صوبائی محکموں کے امور میں خلل نہ ڈالے بغیر ثبوت کے ایک وکیل کی درخواست پر کیسے ایکشن لیاجاسکتا ہے نیب کو صرف ٹیم کے صدر،چیئرمین یا کھلاڑی محکمے میں کرپشن ہونے پر درخواست دے سکتے ہیں وکیل کو کیا معلوم ہے کہ محکمہ سپورٹس ٹیمو ں کو فنڈز فراہم کررہا ہے یا نہیں کر رہا ہے اگر ٹیموں کومحکمہ سپورٹس فنڈز دے رہا ہے تو کتنے فنڈز دے رہا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نوراحمد محمد حسنی نے کہا کہ نیب حکام بغیر ثبوت کے صوبہ کے کسی بھی محکمہ کو بدنام نہ کریں ورنہ اس طرح سے محکموں اورعوام میں ا نتشار پیدا ہوگا

