صحبت پور : 60 ایکڑ ذاتی اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ، سید بقا محمد شاہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

صحبت پور (عطا محمد کھوسہ ) ضلع کچھی میں تقریباً 60 ایکڑ ذاتی اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف سید بقا محمد شاہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سید بقا محمد شاہ کے مطابق ان کی مذکورہ اراضی پر بعض افراد مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور ملکیتی حق ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین کی ملکیت سے متعلق ضروری دستاویزات اور شواہد متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ معاملے کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد سے رابطے کے علاوہ مقامی سطح پر جرگے اور دیگر ذرائع سے بھی کوششیں کی گئیں، تاہم کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

سید بقا محمد شاہ نے مطالبہ کیا کہ زمین کی مکمل چھان بین کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اراضی ان کی ملکیت ثابت ہوتی ہے تو انہیں قانونی طور پر قبضہ واپس دلایا جائے اور غیر قانونی مداخلت کا راستہ روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں