ہوشاپ گروک بلوچی کے رہائشی پیر جان ولد چارشنمبے کااپنے بھائی دیدگ سے اظہار لاتعلقی کا اعلان

تربت(این این آئی)ہوشاپ گروک بلوچی کے رہائشی پیر جان ولد چارشنمبے نے اپنے بھائی دیدگ سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیدگ کچھ عرصہ قبل گھر سے چلا گیا تھا، جس کے بعد ہمارا اور ہمارے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں رہا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر جان نے کہا کہ دیدگ سے ہمارا خاندانی تعلق ختم ہوچکا ہے اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے گھر سے الگ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دیدگ کسی بھی منفی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے کسی بھی عمل سے ان کا یا ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان پرامن شہری ہے اور ہم کسی بھی منفی سرگرمی یا غیر قانونی عمل کی حمایت نہیں کرتے۔ پیر جان نے متعلقہ حکام اور عوام سے بھی اپیل کی کہ دیدگ کے کسی عمل کو خاندان کے دیگر افراد سے منسوب نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں