کوئٹہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کردیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے فتح خان روڈ پر واقعہ قریشی محلہ میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے محمد باسط نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں