اسحاق ڈار او ائی سی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار21 اور 22 جون کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس اور اسلامی تعاون یوتھ فورم ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے جمعہ کو استنبول پہنچ گئے جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ کی آمد پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترکی کی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں