پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میر ظہور بلیدی نے جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کا المناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، جس پر ہر دل غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے والدین اور اہلخانہ جس کرب اور ناقابلِ تلافی نقصان سے گزر رہے ہیں، اس دکھ میں ہم ان کے برابر کے شریک ہیں۔ اس سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے والدین و لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں