تربت: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جان محمد بلیدی کی ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافیوں سے بدسلوکی کی مذمت

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سیکیوریٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تزلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے پورے کیچ کو بلاجواز پورے تربت شہر کو یرغمال بنایا گیا تمام شاہراہیں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیئے گے یہاں تک کے ہسپتال جانے کے لیے نہ مریضوں کو چھوڑا گیا اور نہ ڈاکٹروں نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتال جانے کی اجازت دی گی۔ انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کو پریس کلب تربت کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی بھی مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ سکیوریٹی کے اداروں کو زمہ دار اداروں کے زمہ دار لوگوں اور عام شہریوں کا احترام کرنا سیکھانا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سیکیوریٹی اہلکاروں کا ڈاکٹروں پیرااسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جس قدر مزمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی برادری کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر مرحلے میں اپنے پروفیشنل لوگوں اور عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں