درسی کتب کی اشاعت پر تنازع، نجی پبلشرز نے پیکٹا کو قانونی نوٹس بھیج دیا

نجی پبلشرز نے درسی کتب تیار کرکے انہیں اپنے نام سے شائع کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پیکٹا کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے.

پبلشرز کی جانب سے توہینِ عدالت کا لیگل نوٹس موصول ہونے کے بعد پیکٹا حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگل نوٹس میں 2015ء کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پی سی ٹی بی کی جانب سے مذکورہ فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل بھی 2016ء میں ہائیکورٹ نے مسترد کردی تھی۔

لیگل نوٹس میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پیکٹا کو 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پبلشرز نے معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا تو پیکٹا کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکٹا 2027ء میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نئے نصاب کے مطابق درسی کتب تیار کر رہا ہے، تاہم پبلشرز کے قانونی نوٹس کے بعد کتابوں کی تیاری اور اشاعت کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں