پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو سوشل اسکلز سکھانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو سوشل اسکلز سکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نصاب بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سوشل اسکلز کی تربیت کے لیے اسکولوں میں باقاعدہ پریڈ اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلباء میں نظم و ضبط، ذمہ داری، تعاون اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دیا جا سکے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیم اب صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی,اب یہی مثبت عادتیں اور سماجی مہارتیں آج کے طلباء کو کل کا ذمہ دار، باکردار اور بہتر شہری بنائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں