ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کی واپسی پر غور شروع ہوگیا ۔
فیز ون،ٹو اور تھری کے تحت آوٹ سورس کیے گئے سکول واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو دوبارہ محکمہ کی تحویل میں لینے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس25 اگست کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز اجلاس میں شرکت کریں گے
اجلاس میں اسکولوں کی واپسی،عدالت میں زیرِ التوا مقدمات،مقامی آبادی کی مزاحمت کو زیر بحث لایا جائے گا۔طلبہ کی کم تعداد،خطرناک اسکول عمارات، رسائی سے محروم یا حساس علاقہ پر بھی بات چیت کیجائے گی۔

