سٹی 42: محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 38 ہزار 18سکولز ہیں، ان سکولوں میں 2 لاکھ 23ہزار 793ٹوائلٹس کی سہولت میسر ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں 4200 نئے ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں،پورے پنجاب میں ایک بھی سکول ٹوائلٹس کے بغیر نہیں ہے،انرولمنٹ کیمطابق سکولوں میں فرنیچر کی سہولیات میسر کردی گئیں ،واٹرفلٹریشن پلانٹ اور صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
سکول انفارمیشن سسٹم ایپ کے باعث اساتذہ کی غیرحاضری ناممکن ہے۔

