بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر غنی خلجی کو آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا نائب صدر بلوچستان نامزد کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد نے سینئر ایڈووکیٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر غنی خلجی کو آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا نائب صدر بلوچستان نامزد کیا ہے اور انہوں نے اس تقرری کو بہت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غنی خلجی صاحب ایک بہت پختہ سیاسی سوچ کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنے دور صدارت بلوچستان ہائیکورٹ میں آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ کیلئے اور خاص طور پر وکلاء کی تاریخ ساز تحریک میں ایک نمایاں رہنما کے طور پر ان کا کردار آج تک وکیلوں کو یاد ہے اس لحاظ سے ان کی یہ تقرری آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی تقویت کا باعث بنے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں