بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے آغا ہسپتال میں زیرعلاج سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرجان جمالی کی عیادت کی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بی این پی مینگل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کی سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی سے ملاقات انکی عیادت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی آغا خان ہسپتال مین زیر علاج سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی سے بی این پی کے مرکزی قائد سابق وزیراعلی و سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران انکی صچت یابی و عیادت کی گئی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں