جامعہ تربت کے عقب سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کی شناخت ماہ گل بنت عزیزکے نام سے ہوگئی

تربت(این این آئی)جامعہ تربت کے عقب سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کی شناخت ماہ گل بنت عزیز، سکنہ کہلگ سھرانی کے نام سے ہوگئی ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ماہ گل کو گزشتہ شب تقریباً 12 بجے نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر ان کے گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جبکہ صبح کے وقت ان کی لاش جامعہ تربت کے پیچھے سے برآمد ہوئی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم خاتون کو اٹھائے جانے اور قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں