جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس ہتھیاری کی حدود میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فایرنگ سے مور خان ولد صالح محمد جویا موقع پر ہی جانبحق ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شمن علی سولنگی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں