اوستہ محمد (این این آئی)بلوچستان لیبر فیڈریشن ضلع اوستہ محمد کے صدر محمد پناہ چانڈیو، جنرل سیکرٹری ممتاز علی کلاچی، چیئرمین سید بچل شاہ، پبلک ہیلتھ لیبر یونین ضلع اوستہ محمد کے صدر غلام عباس جمالی، جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ ارائیں، چیئرمین عبدالخالق لہڑی اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں پبلک ہیلتھ لیبر یونین بلوچستان کی نو منتخب صوبائی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صوبائی صدر اختر محمد، جنرل سیکرٹری بازمحمد لانگو اور دیگر کابینہ کے عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ بلوچستان بھر میں پبلک ہیلتھ لیبر یونین کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے جائز حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کے لیے یونین کو متحد اور فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

