پنجگور کو سمر زون میں شامل کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن

پنجگور(این این آئی) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن، آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن پنجگور اور ایس ایس ٹی فورم پنجگور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجگور کو سمر زون میں شامل کرنے کی فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کاموسم بلوچستان کے دیگر اضلاع سے بالکل مختلف ہے اور سردیوں میں جب شمالی ہوائیں چلنا شروع ہو جاتی ہیں تو یہاں کی سردی میں بہت شدت آتی ہے اور درجہ حرارت کم ہونے سے پانی جم جانے کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہوتی ہے. شدید سردی میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اور ہر پیشہ سے وابستہ افراد شدید مشکلات کاشکار ہو جائے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر جو ایک طبقہ ہوتی ہے اور پورے ضلع کے تعلیمی ادارے اور اْن میں زیر تعلیم بچے.تعلیمی اداروں میں مناسب ہیٹنگ سسٹم کی عدم دستیابی اور دیگر زرائع نہ ہونے کی عجہ سے سکول کے بچے شدید متاثر ہونگے بلکہ اْن کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں.انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے زمانے سے لے کر آج تک یہاں کی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی چھٹیاں سردی میں رکھی گئی ہیں اور یہ فیصلہ بچوں کی بہتر صحت اور تعلیم کی تحفظ کیلئے کیا گیا تھا.لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکام بالا کی طرف سے زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے اس پالیسی کو تبدیل کرکے سردی کی چھٹیاں گرمی میں منتقل کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو پنجگور کے بچوں اور والدین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے.انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں موسم یہاں قابل برداشت ہے اور گرمی کا موسم درس و تدریس کیلئے سازگار ہوتا ہے اور اصل مسئلہ سردیوں میں ہے کہ ہمارے معصوم بچے ٹھٹھرتی سردی میں صبح سویرے سکول جاتے ہیں اور یہاں کے سکولوں میں نہ ایسی کوئی سہولت موجود ہے جس سے بچے سردی سے محفوظ ہو کر اپنی پڑھائی کاسلسلہ جاری رکھ سکیں.اس طرح کے موسمی حالات میں بچوں کے بیمار ہونے اور تعلیم کاسلسلہ بھی متاثر ہونے ک خدشہ ہے.انہوں نے کہا کہ ہم درج بالا یونین اور زمہ داران کی جانب سے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ پنجگور کو سمر زون میں شامل ہونے کے فیصلے کو منسوخ کرکے پنجگور کو پھر سے ونٹر زون میں شامل کیاجائے اور پنجگور کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی کی جائے.اس دوران وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی شہزاد محمد حسنی،ضلعی صدر محمد جان بلوچ، آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقدوس بلوچ،جنرل سیکریٹری وقار امام آسکانی،ایس ایس ٹی فورم کے مرکزی صدر ملک مقبول احمد و دیگر زمہ داران موجود تھے.انہوں نے کہا کہ حکام بالا اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران پنجگور میں سردی کی شدت،سکولوں میں سردی سردی سے بچاؤ کے انتظامات کی عدم دستیابی اور بچوں اور والدین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجگور کو سمر زون میں منتقل کرنے کی نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے پھر ونٹر زون بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں