کوئٹہ پولیس کی کارروائی، شالکوٹ تھانے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

کوئٹہ (این این آئی)تھانہ منظور شہید پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شالکوٹ کے سنگین مقدمے میں مطلوب اشتہاری و خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او/SI جہانزیب مینگل کی سربراہی میں کارروائی کے دوران تھانہ منظور شہید کے مقدمہ نمبر 166/2025، جرم 394 ت پ میں گرفتار ملزم گل حسن ولد گلستان قوم رئیسانی، ساکن کلی رئیسانی ہزار گنجی کوئٹہ سے تفتیش کی گئی۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم تھانہ شالکوٹ کے مقدمہ نمبر 149/2026، جرم 397 ت پ میں بھی براہ راست ملوث ہے۔ پولیس نے ملزم کو مذکورہ مقدمے میں بھی حسب ضابطہ گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ عوام نے تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے جرائم کے خاتمے کیلئے مزید موثر اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں