کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 11ستمبرکو (بروزجمعہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvجبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس،دوستین،تکتو اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 10ستمبرکو کچلاک گرڈاسٹیشن کے 11kvاے ایس ڈی بلیلی، نیو اغبرگ، شاہنواز، ولی خان، ستار، واسا، ڈی ایچ اے فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ خضدارگرڈاسٹیشن کے 11kvفیروزآباد، ایچ پی ٹی، سٹی ون، سول کالونی، پیر عمر ون اور ٹو فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

