خضدار(این این آئی) جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے نو تعینات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بیزن بلوچ نے آج کمشنر قلات ڈویژن قادر بخش پیرکانی اور ڈپٹی کمشنر خضدار جناب عبدالرازق ساسولی سے تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر عبدالمطلب عیسیٰ زئی، شعب کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر بشیر بلوچ اور جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد علی بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی مفید اور تعمیری رہی۔ ملاقات کے دوران میڈیکل کالج اور تدریسی ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی ہوئی، جبکہ کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے مزید تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

