ریلوے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دورانِ چیکنگ ایک خاتون کے بیگ سے 8 کلو آئس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا

سیوی(نامہ نگار) ریلوے پولیس سیوی نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دورانِ چیکنگ ایک خاتون کے بیگ سے 8 کلو آئس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا ، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان کے احکامات اور ڈی ایس پی انعام گل کی ہدایات پر ایس ایچ او ریلوے پولیس سیوی عبدالمجید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کی کارروائی کے دوران مشکوک خاتون کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔ ریلوے پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل عابد حسین ٬ کانسٹیبل محمد زبیر سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا ریلوے پولیس حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ایس ایچ او ریلوے پولیس عبدالمجید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا دورانِ چیکنگ خاتون کے بیگ سے 8 کلو آئس برآمد ہوئی، جس کے بعد اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے خاتون کا تعلق خانیوال سے بتایا گیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ کوئٹہ سے سیوی تک وین کے ذریعے پہنچی تھی اور بعد ازاں ٹرین کے ذریعے منشیات دوسرے صوبے منتقل کرنے کا مبینہ ارادہ رکھتی تھی اسٹیشن پر پہنچتے ہی ریلوے پولیس نے خاتون کے بیگ کی تلاشی لی جس سے آئس برآد ہوا پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے تاکہ منشیات کی سپلائی میں ملوث دیگر عناصر تک بھی پہنچا جاسکے ایس ایچ او عبدالمجید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشنز پر منشیات اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے چیکنگ کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ریلوے پولیس کی اس کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں