کوئٹہ(این این آئی) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق محکمے کے سینئیر رجسٹرار / گائناکولوجسٹ بولان میڈیکل کالج (B-18) ڈاکٹر مہرینہ زمرد دختر یاسر صادق کیخلاف 6 جنوری 2019 سے مسلسل غیر حاضر رہنے کی بناء پر بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں محکمے سے جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔

