ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد جھل مگسی نوتال روڈ پر ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکووں نے پی ٹی سی ٹریننگ پر کوئٹہ جانے والے چار پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مسافروں کو یرغمالی بناکر لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون سونے کی چین ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ لانڈھی شریف کی حدود جھل مگسی نوتال روڈ فقیر مروڑ کے ایریا میں درجنوں مسلح ڈاکووں نے روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے پولیس کے مطابق جھل مگسی ن پولیس کے چار اہلکار جو کہ پی ٹی سی ٹریننگ کے لیے کوئٹہ جارہے تھے وہ بھی مسلح ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئے ڈاکووں نے ان کو ر جدید اسلحے کے زور پر یرغمالی بنایا ان سے نقدی موبائل فون گھڑیاں سونے کی دو چین سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا پولیس کے مطابق ڈاکووں نے مجموعی طورپر مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے اطلاع پاکر جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے ٹرینی پولیس اہلکاروں کی لٹنے کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ وہ نصیراباد پولیس کے حکام سے رابطے میں ڈاکووں کے خلاف سخت اور مشترکہ کاروائی کی جائے گی

