جمہوریت کے نام پر آمریت ناقابل قبول، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے، جے یو آئی

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور دیگر رہنماں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت کسی صورت قابل قبول نہیں، ملک میں جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ عملا یرغمال بن چکے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ اور مینڈیٹ کی توہین، آئینی حدود سے تجاوز اور پارلیمنٹ کو بے اختیار بنانے کے رجحان نے جمہوری نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

جمہوریت محض انتخابات کا نام نہیں بلکہ عوام کے حق حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں غیر ضروری مداخلت اور اداروں کی آئینی حدود سے تجاوز کے باعث ملک سیاسی و آئینی بحرانوں کا شکار ہے۔ تمام ریاستی اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا، پارلیمنٹ کا وقار و اختیار بحال کرنا اور عوام کے حقیقی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں