برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 15ستمبرکو (بروزمنگل) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvشہبازٹاون، ملک پلانٹ، جناح ٹاون، جی ا و آرکالونی، بروری روڈ، نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز ایف سی، عسکری ون فیڈرزصبح10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسا،اولڈلیاقت بازار،جائنٹ روڈ،خیر بخش مری فیڈرزصبح10بجے تا دوپہر2بجے نیز اسی روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، شموزئی، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں