مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ فخر ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر قوم کے تحفظ اور امن کے قیام کے عزم کو ثابت کیا ہے۔
مستونگ میں بروقت کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست امن دشمن عناصر کے خلاف پوری طرح متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی امن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و استحکام سے جڑا ہے، اس لیے دہشت گرد قوتوں کو ناکام بنانا ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے تحفظ تک ریاستی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں