ظہران ممدانی نے نیویارک میئر کیلئے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا

نیویارک (این این آئی)نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ ان کے مخالف اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی۔ظہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لیے جبکہ اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ امریکی شہر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے نتائج میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے اپنے مد مقابل اینڈریوکومو کو شکست دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں پولنگ رات 9 بجے ختم ہوئی جس میں کل 11 لاکھ افراد نے ووٹنگ کی۔نتائج کے مطابق ظہران ممدانی کو 43.5 فیصدر ووٹ ملے اور ان کے مد مقابل امیدوار اینڈریوکومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے۔ ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد ظہران ممدانی نے ووٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے میئر کا الیکشن لڑوں گا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں