سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

قاہرہ: مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفیٰ بکری نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوج بھیجنے اور وہاں اس کی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجی تعیناتی کے معاملے پر غور کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی اتوار 18 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق طلب کیا گیا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطے میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائی اہم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں