اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ایکسپریس نیوز نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے، میری علی امین، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان ، سلمان اکرم راجہ سے بات ہوئی ہے، پوری پارٹی متحد ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز متحد ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ کریں گے، مجھے ان پر فخر ہے، بانی چئیرمین کو ان پر فخر کے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے وزیراعلی سہیل آفریدی تھے، ہیں اور رہیں گے۔

