ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک میں ایک ہفتہ معمولی کمی کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور حالیہ ہفتے پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار11.85 ہوگئی ہے۔

حالیہ ایک ہفتے میں میں 19اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء سستی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں ایل پی جی کی قیمت میں 107.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیاد پر بجلی کے پہلے سہ ماہی کے چارجز میں 58.59 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران پیٹرول کی قیمت 44.17 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں 41.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاایک سال میں پیاز کی قیمت 72.81 فیصد بڑھ گئی۔

سالانہ بنیاد پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 38.99 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ایک سال میں آٹے کی قیمت 36.49 فیصد بڑھ گئی رپورٹ کے مطابق مرچ پاوٴڈر کی قیمت میں سالانہ 15.55 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں بکرے کے گوشت کی قیمت 14.66 فیصد بڑھ گئی۔ سالانہ بنیاد پر گائے کے گوشت کی قیمت میں 12.10 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.65 فیصد تک اضافہ ہوارپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 12.20 فیصد تک مہنگا ہوا، پیاز 4.19 فیصد، آٹا بھی ایک فیصد تک مہنگا ہوا، بریڈ، لہسن، گھی، بیف، دال ماش مہنگی اشیاء میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایل پی جی 22.24 فیصد تک مہنگی ہوئی اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.51فیصداضافے کے ساتھ 8.45فیصد رہی۔

17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.49فیصداضافے کے ساتھ10.37فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.54فیصداضافے کے ساتھ9.33فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.56فیصداضافے کے ساتھ9.90فیصد رہی جبکہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.74 فیصداضافے کے ساتھ 12.69فیصدرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں