آئی جی ایف سی کا ملاکنڈ ڈویژن میں مشران کے جرگے سے خطاب، دفاع وطن کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار

سوات: آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نے پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد اور یگانگت کے مضبوط رشتے پر زور دیا۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ ایک سپاہی کی حیثیت سے ہمارا یقین ہے کہ جسے آپ نوکری کہتے ہیں، وہ محض ملازمت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری کو کبھی عام ڈیوٹی یا صرف نوکری نہ سمجھیں، اس وردی کو پہننا اور یہ فرض ادا کرنا ہماری تقدیر میں لکھا تھا۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہم وطن کے لیے یہ قربانیاں ہمیشہ دیتے رہیں گے کیونکہ پاکستان ہی ہماری عزت، جان اور پہچان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں