پاکستان اور روس کے مابین بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ حتمی شکل اختیار کر گیا۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزینڈر ولادیمیرووچ گوتسان کے درمیان ماسکو ، روس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ کیے گئے، معاہدے کے تحت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تجربات، مہارت اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا۔
پاکستان روس مفاہمتی یاداشت سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے حاصل شدہ اثاثوں کی نشاندہی، سراغ رسانی اور واپسی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، دونوں اداروں کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف شعور اور عدم برداشت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات اور نیب پاکستان اور ہم منصب روسی احتساب آفس کے منی لانڈرنگ کے درمیان اثاثہ جات کی سراغ رسانی اور واپسی پر اتفاق کیا گیا۔

