ملتان؛ ماں اور دو بہنوں کو زندہ جلانے والا سنگدل بیٹا سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک

ملتان: کہروڑ پکا میں ماں اور دو بہنوں کو بے ہوش کرکے زندہ جلانے والا سنگدل بیٹا سی سی ڈی مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے اپنی سگی ماں اور دو بہنوں کو بے ہوش کرکے پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی تھی جبکہ تینوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کا رنگ دیا تھا۔

گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور دو بیٹیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ملزم کی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہوئی تھی جبکہ گرفتاری کے بعد ملزم نے دوران تفتیش تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں