ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد گھر کا دروازہ توڑ کر 2لاکھ سے زائد نقدی،سونا اوردیگرقیمتی اشیاء چوری کرکے فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کی بڑی واردات چور گھر کا دروازہ توڑ کر دو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی ڈیڈھ تولہ سونا اسلحہ ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود وارڈ نمبر 2 پکی کالونی میں نا معلوم مسلح افراد چور محمد شریف پلال کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود دو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی ڈیڈھ تولہ سونا لائنس یافتہ ٹی ٹی پسٹل ودیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں