گوادر(این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے محکمہ جنگلات گوادر کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات ضلع گوادر اسد اللہ بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او وائلڈ لائف عصمت اللہ بھی موجود تھے ملاقات میں شجرکاری مہم کی پیش رفت، سات روزہ عوامی آگاہی پروگرام کی تیاریوں اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا رکن صوبائی اسمبلی نے علاقے میں شکار کے اجازت ناموں کے اجراء، مختلف اقسام کے شکار کے لیے مقررہ فیس اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کے استعمال سے متعلق تفصیلات دریافت کیں ایس ڈی او وائلڈ لائف نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کے تحت شکار کی فیس سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی آبادی کی فلاح و بہبود جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کیا جاتا ہے انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شکار کی فیس سے حاصل ہونے والی آمدن کے استعمال میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور مقامی آبادی کے لیے خرچ کی جانے والی رقم کی باقاعدہ تفصیلات اور رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کے نام پر حاصل ہونے والے وسائل واقعی عوام ہی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہے ہیں۔

