وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ ترکیہ میں کاپ31 سربراہی اجلاس میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ میں COP31 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی’’ کوپ 31‘‘سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال آمد ، ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کوپ31) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو یہاں کانفرنس ہال پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کوپ 31 کانفرنس ہال پہنچنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوپ 31 کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جملوں کا تبادلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں