سیوی(اللہ داد) سیاسی و قبائلی معتبر شخصیت، سابق تحصیل ناظم اور سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر خان مری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی سے ان کی چچی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں میر اصغر خان مری نے کہا کہ عزیز و اقارب کی وفات ایک بڑا صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے میر اصغر خان مری نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں

