سیوی(اللہ داد)مل گواران میں صبح سویرے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیااحتجاجی دھرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر ایس ڈی پی او خجک سرکل میر محمد عارف مری نے مظاہرین اور لواحقین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واقعے کے حوالے سے قانون کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کامیاب مذاکرات اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیا اور لاشیں وہاں سے اٹھا لیں دورانِ مذاکرات ڈی آئی بی انچارج کرامت اللہ کھیتران، ایس ایچ او مل چانڈیہ محمد اکبر بذدار سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے پولیس افسران نے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی واقعے کے بعد علاقے کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے

